Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر اسلامی امور سے یمنی وفد کی ملاقات

دونوں ممالک کے مابین تاریخی تعلقات کو اجاگر کیا گیا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
یمنی حکام اور سکالرز کے ایک وفد نے سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت ورہنمائی شیخ ڈاکٹر عبدالطیف آل الشیخ سے ریاض میں ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ سب ’یمنی علما کے ساتھ مواصلات کے پروگرام‘ کا حصہ ہے۔
ملاقات کے دوران سعودی وزیر نے وفد کو ایرانی حمایت یافتہ حوثی جارحیت کے خلاف یمنی عوام کی حمایت کا ایک بار پھر یقین دلایا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تاریخی تعلقات کو اجاگر کیا۔
شیخ ڈاکٹر عبدالطیف آل الشیخ نے حوثی ملیشیا کے ذریعے کیے جانے والے ایرانی پروپیگنڈے کے خلاف یمنی علما کے کردار کی تعریف کی۔
سعودی وزیر نے یمنی علما کی اپنے ملک اور عوام کی شناخت کو محفوظ رکھنے کے لیے مواصلات کے پروگرام کی کوششوں کو سراہا۔
یمنی صدر کے مشیر ڈاکٹر محمد بن موسی الامیری نے جنگ زدہ ملک کے لیے سعودی عرب کی فراخ دلی سے تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے یمنی عوام کے درمیان خطرات کا سامنا کرنے کے لیےاتحاد  پیدا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

شیئر: