’انتہائی جدید آلات سے تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ کوکو کی بوریوں میں انتہائی مہارت سے نشہ آور گولیاں چھپائی گئی ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ابتدائی جائزے کے بعد کوکو کی پوری شپمنٹ کو کھولنے کا فیصلہ ہوا جس پر انکشاف ہوا کہ چھوٹی تھیلیوں میں نشہ آور گولیوں کی بڑی تعداد چھپائی گئی ہے‘۔
’کوکو کی بوریوں کے اندر سے 87 لاکھ 35 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لیے شپمنٹ کو جانے دیا گیا‘۔
’بعد ازاں شپمنٹ کو وصول کرنے والے تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’کسٹم اہلکار ملک کو منشیات اور ممنوعہ اشیا سے پاک رکھنے کے لیے ہر وقت مستعد ہیں‘۔
’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جائے گا‘۔