طلبہ کے لیے بھی ویکسین کی دو خوراکیں لازمی قرار
’وزارت صحت کے تعاون سے تدریسی عملے سمیت طلبہ کو دو خوراکیں دینے کا عمل شروع کیا گیا ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ 12 سال سے زیادہ عمر کے طلبہ کو بھی ویکسین کی دوسری خوراک لگائی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’وزارت صحت کے تعاون سے تدریسی عملے سمیت طلبہ کو دو خوراکیں دینے کا عمل شروع کیا گیا ہے‘۔
’تمام سکولوں میں تدریسی عمل میں حاضری کے لیے دو خوراکیں لازمی قرار دیا گیا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’29 اگست سے سکولوں کو واپسی ہوگی اور طلبہ سمیت تدریسی عملے کی سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ کورونا ویکسین کے دو انجیکشن لگوائے جائیں‘۔
’تدریسی عملے سمیت طلبہ کو چاہئے کہ پہلی فرصت میں دوسرے انجیکشن کے لیے وقت لے لیں جبکہ جنہوں نے پہلی خوراک ابھی تک نہیں لی وہ فوری طور پر لے لیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’طلبہ اور اساتذہ کے علاوہ سکولوں کے عملے کے لیے ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے‘۔