Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی افواج کے چیف آف سٹاف کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات

فوجی امور اور باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا. (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی سے اتوار کو کنگ سلمان ایئربیس میں بحرینی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل ریاب النعیمی اور ہمراہ وفد نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انہوں نے فوجی امور اور باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

مشترکہ مفادات بہتر شکل میں حاصل کرنے کے طریقوں پر زور دیا ہے. (فوٹو: ایس پی اے) 

انہوں نے بحرین اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات اور دونوں ملکوں کی افواج کے مشترکہ مفادات کو بہتر شکل میں حاصل کرنے کے طریقوں پر زور دیا ہے۔ 

یمن کی آئینی حکومت کی مدد کے لیے جاری مشترکہ آپریشن سےآگاہ کیا ہے(فوٹو ایس پی اے)

سعودی افواج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف مطلق الازیمع نے بحرینی افواج کے چیف آف سٹاف کو یمن کی آئینی حکومت کی مدد کے لیے جاری مشترکہ آپریشن سےآگاہ کیا ہے۔ 
سعودی فضائیہ کے کمانڈر ترکی بن بندر بن عبدالعزیز سے ریاب النعیمی نے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ 

شیئر: