دنیا کی طاقتور افواج میں سعودی فوج 17 ویں نمبر پر
’سعودی افواج کو خلیجی ممالک کی سطح پر پہلی اور عرب ممالک کی سطح پرمصر کے بعد دوسری قوت قرار دیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
دنیا کی طاقتور ترین افواج میں سعودی فوج کو 17 واں نمبر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عالمی ادارے گلوبل پاور نے دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری کی ہے۔
فہرست میں سعودی افواج کو خلیجی ممالک کی سطح پر پہلی، عرب ممالک کی سطح پرمصر کے بعد دوسری اور مشرق وسطی کی سطح پر چوتھی قوت قرار دیا ہے۔
مذکورہ ادارے کے مطابق امریکی افواج کو پہلی، روسی افواج کو دوسری، چینی افواج کو تیسری، انڈین افواج کو چوتھی اور جاپانی افواج کو پانچویں قوت قرار دیا ہے۔
فہرست کے مطابق پاکستانی افواج اسلامی ممالک میں پہلی اور عالمی سطح پر دسویں بڑی طاقت ہے۔