Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  دمام میں درجہ حرارت 50.5 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

الاحسا 48 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’دمام میں پیر کو درجہ حرارت 50.5 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ اس طرح یہ سعودی عرب کا گرم ترین شہر بن گیا ہے۔‘
عاجل ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے پیر کو ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’الاحسا 48 سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے سعودی عرب کے گرم ترین شہروں میں دوسرے، القیصومہ 46 سینٹی گریڈ کے ساتھ درجہ حرارت سے تیسرے، اور رفحا 44 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ چوتھے نمبر ہر ہے‘۔
یاد رہے کہ اتوار کو بھی سعودی عرب کے چھ شہر دنیا کے گرم ترین شہروں کے طور پر ریکارڈ پر آئے تھے۔
 قومی مرکز نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا تھا کہ ’اتوار کو الشرقیہ ریجن کا سعودی شہر دمام دنیا کے گرم ترین شہر کے طور پر سامنے آیا ہے جہاں درجہ حرارت 49.1 سینٹی گریڈ رہا۔
 القیصومہ، حفرالباطن، الاحسا، رفحا اور شرورہ بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

شیئر: