Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام دنیا کا گرم ترین شہر، درجہ حرارت 49.1 سینٹی گریڈ

سعودی عرب کے چھ  شہر گرم ترین شہروں کے طور پر ریکارڈ پر آئے ہیں. (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ اتوار کو سعودی عرب کے چھ شہر دنیا کے گرم ترین شہروں کے طور پر ریکارڈ پر آئے ہیں.‘
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’اتوار کو الشرقیہ ریجن کا سعودی شہر دمام دنیا کے گرم ترین شہر کے طور پر سامنے آیا ہے جہاں درجہ حرارت 49.1 سینٹی گریڈ رہا ہے.‘ 
’دوسرے نمبر پر القیصومہ اور حفرالباطن  رہے جہاں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.‘
الاحسا میں درجہ حرارت 46.9 سینٹی گریڈ، رفحا میں 44 سینٹی گریڈ اور شرورہ میں 43 سینٹی گریڈ رہا ہے۔

شیئر: