عرب اتحاد نے بدھ کی رات خمیس مشیط پر حوثیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنایا ہے۔
سعودی ایئر ڈیفنس نے بارود سے لدے ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا۔
ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ ’ شہریوں اور شہری اہداف کو نشانہ بنا نے کی تمام کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ عرب اتحاد کی طرف سے بین الاقوامی قانون کے مطابق عام شہریوں کو خطرے سے بچانے کے لیے تمام عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں‘۔
یاد رہے کہ عرب اتحاد نے اس سے قبل بھی جنوبی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے ناکام بنائے تھے۔