Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے خمیس مشیط پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

حوثیوں کے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا( فائل فوٹو عرب نیوز)
عرب اتحاد نے سنیچر کو خمیس مشیط پر حوثی ڈرون حملے کو ناکام بنا یا ہے۔
 سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کو سنیچر کو دھماکہ خیز ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
اتحادی فورسز کے ایئر کمانڈ یونٹ نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے حوثیوں کے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔
اتحادی فورس کا مزید کہنا ہے کہ ایران نواز حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پرڈرون اور میزائل حملے کیے جارہے ہیں جنہیں اتحادی فورسز ناکام بناتی رہی ہے۔ 
یاد رہے عرب اتحاد نے جمعے کو  بحیرہ احمر کے جنوب میں سعودی عرب کے کمرشل جہاز پر حوثیوں کی جانب سے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنائی تھی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ ’ایران کے حمایت یافتہ حوثی بحیرہ احمر کے جنوب میں عالمی تجارت اور جہاز رانی کو مسلسل خطرات پیدا کررہے ہیں‘۔
  

شیئر: