Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کا منفرد تفریحی مقام ’ضال‘، جہاں سال بھر موسم ٹھنڈا رہتا ہے

جازان کے باشندے یہاں موسم گرما گزارنا پسند کرتے ہیں- (فوٹو: العربیہ)
جازان کی الریث کمشنری میں قدرتی تفریحی مقام ’ضال‘ جبل القھر کے قلب میں واقع ہے- یہ تفریح مقام اپنے سحر آفریں مناظر غاروں، آبشاروں اور سال بھر معتدل آب و ہوا کے باعث سیاحوں کے کشش کا باعث بنی ہوئی ہے-
العربیہ نیٹ کے مطابق ضال سعودی عرب کے اہم ترین سیاحتی اور خوبصورت، پرفضا مقامات میں سے ایک ہے- یہاں تاریخی نقوش پر مشتمل ورثہ بھی ہے اور وادیوں، پہاڑوں، میدانی علاقوں سے مزین خوبصورت مناظر بھی ہیں-

سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر سے سیاحوں میں سیر کا شوق بیدار ہوا ہے- (فوٹو: العربیہ)

ضال تفریح گاہ سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع ہے- سعودی آپٹیکل پیکٹوریل علی الریثی نے اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے سیاحوں میں اس کی سیر کا شوق بیدار کیا ہے-
الریثی کا کہنا ہے کہ یہاں گھنے جنگلات کے جمالیاتی مناظر،عرعر اور زیتون کے درخت دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں- یہاں سال بھر موسم ٹھنڈا رہتا ہے- پہاڑوں پر زرعی کیاریوں کے سبز مناظر آنکھوں کو بھلے لگتے ہیں اور دل کو بھاتے ہیں-
الریثی نے بتایا کہ ضال میں مختلف شکل و صورت کے خوبصورت غار ہیں- ان میں سے بعض پندرہ میٹر اونچے ہیں- ان کے اطراف قدرتی مناظر ہار کی شکل میں نظر آتے ہیں- یہاں سعودی عرب کے خوبصورت ترین سیاحتی مقامات الوقبہ، امدحرۃ، امنایف اور غافلۃ ہیں- ان کے آبشار، دلکش مناظر اور آثار قدیمہ بے حد پرکشش ہیں- جازان کے باشندے یہاں موسم گرما گزارنا پسند کرتے ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: