سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے جمعے کے روز انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی سے ’بلیو ٹک‘ یعنی تصدیق کا نشان واپس لے لیا تھا۔
تاہم دو گھنٹے گزرنے کے بعد یہ تصدیق کا نشان ان کی پروفائل پر واپس آگیا۔
سابق انڈین کپتان ٹوئٹر پر 82 لاکھ سے زیادہ فالورز رکھتے ہیں اور صرف 31 لوگوں کو فالو کرتے ہیں، تاہم وہ ٹوئٹر پر زیادہ فعال نہیں ہیں۔
اس حوالے سے ٹوئٹر کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا لیکن یہ خیال کیا جارہا ہے کہ شاید ان کا ’بلیو ٹک‘ اس لیے واپس لیا گیا تھا کیونکہ وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر زیادہ سرگرم نہیں ہیں۔
ان کے اکاؤنٹ سے آخری ٹویٹ 18 جنوری 2021 کو کی گئی تھی۔
دھونی آرمی کرناٹک نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’ٹوئٹر نے مہندر سنگھ دھونی کے آفیشل اکاؤنٹ سے بلیو ٹک مٹادیا ہے کیونکہ وہ کافی ماہ سے سرگرم نہیں ہیں۔‘
Twitter has removed the blue tick from @msdhoni's official Twitter account as he has been inactive since months
ಚಿನ್ನದ ಹುಂಡಿನಾ ಚಿಲ್ಲರೆ ಕಾಸ ಹಾಕೋಕೆ ಇಟ್ಕೊಂಡಿದಾರೆ @msdhoni #MSDhoni pic.twitter.com/A3SXSxGtAc
— Dhoni Army Karnataka (@DhoniArmyKA) August 6, 2021
تاہم تقریباً دو گھنٹوں بعد ٹوئٹر نے دھونی کے اکاؤنٹ پر ’بلیو ٹک‘ واپس کردیا۔
@Twitter got scared of Dhoni's fans and returned the blue tick.@msdhoni @verified #MSDhoni #Dhoni pic.twitter.com/NtlMFjDoGU
— Ankur (@ImAnkur_Singh) August 6, 2021
اس حوالے سے جگدیش نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’کیا آپ کو پتا ہے کہ ایم ایس دھونی ہمیشہ کیسے مطمئن رہتے ہیں؟ کیونکہ وہ کبھی ٹوئٹر استعمال نہیں کرتے۔‘
امن سنگھ راجپوت نامی صارف بھی اس موقع پر ٹوئٹر کا مذاق اڑاتے ہوئے نظر آئے۔
People : Twitter has taken out your #blueTick because you were inactive, don't you worry about it ?
MS Dhoni : pic.twitter.com/q9NW80iIui
— Aman singh Rajput (@AmanSin25489132) August 6, 2021