Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی پی ایل: دھونی کے سب سے زیادہ میچز

 سریش رائنہ کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 193 میچ کھیلے ہیں۔(فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں جاری آئی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ میں دھونی کی چنئی سپر کنگز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پرسب سے نیچے ہے۔ جمعے کو ایک اور ہدف کے تعاقب میں ناکام ہو گئی۔
انڈیا کے معروف کرکٹر مہندر سنگھ دھونی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
39 سالہ دھونی آئی پی ایل میں 194 میچ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے سابق انڈین کرکٹ ٹیم اور چنئی سپر کنگز کے ساتھی سریش رائنہ کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 193 میچ کھیلے ہیں۔
واضح رہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور سریش رائنہ دونوں نے گزشتہ ماہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
سریش رائنہ انڈیا میں جاری کورونا وائرس کی وجہ سے آخری لمحات میں موجودہ آئی پی ایل ایڈیشن سے باہر ہو گئے تھے۔ انڈیا میں کورنا وائرس کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ اب متحدہ عرب امارات میں کھیلا جا رہا ہے۔
دھونی نے سی ایس کے فرنچائز کے لیے 194 میں سے 164 میچ کھیلے ہیں۔ 
دھونی جو اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کے عروج کے دوران  اپنی بیٹنگ سے میچ پلٹ دینے میں مہارت رکھتے تھے کو اب آہستہ بیٹنگ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دھونی کی قیادت بھی اس سال تنقید کا نشانہ بنی ہے (فائل فوٹو اے ایف پی)

یہاں تک کہ دھونی کی قیادت بھی اس سال تنقید کا نشانہ بنی اور ان کی ٹیم غیر یقینی طور پر چار میں سے صرف ایک میچ ہی جیت سکی ہے۔
دبئی میں جمعے کو آئی پی ایل کے ایک میچ میں دھونی کی چنئی سپر کنگز کو ڈیوڈ وارنر کی سن رائزرس حیدرآباد کے ہاتھوں سات رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 
میچ کے بعد دھونی نے اپنی ٹیم کے بارے میں کہا’ہمیں بہت سی چیزیں ٹھیک سے حاصل کرنی ہوں گی۔‘
انہوں نے مزید کہا ’یہ پیشہ ورانہ مہارت ہے، کیچزڈراپ کرنا، نو بالز کرنا، ہم پھر وہی غلطیاں کر رہے ہیں۔‘

شیئر: