وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکڑ فردوس عاشق اعوان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان کے استعفے کی خبر سامنے آنے کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر ایک نئی گفتگو کا آغاز ہوگیا جس میں صارفین اپنی مختلف آرا کے ساتھ سامنے آرہے ہیں۔
کچھ صارفین ان کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں تو کچھ نے اُن کے اس استعفے کے بعد کسی بڑی وزارت پر جانے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’واحد فرق یہ ہے کہ نائجیریا کے پاس فیصل واؤڈا نہیں‘Node ID: 589026
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان مستعفیNode ID: 589111
ریڈیو پاکستان کے سابق ڈی جی مرتضیٰ سولنگی فردوس عاشق اعوان کے مستعفیٰ ہونے کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ ’ایک دن میں دو وکٹیں؟ پہلے عون آف ہوئے اور اب فردوس فارغ۔‘
ایک دن میں دو وکٹیں؟
پہلے عون آف ہوئے
اور اب
فردوس فارغ pic.twitter.com/hnlUAH9yp6— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) August 6, 2021
اینکرپرسن ڈاکٹر دانش، فردوش عاشق اعوان کے تین مرتبہ استعفیٰ دینے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا تیسری بار استعفیٰ۔ وزیراعلٰی نے استعفیٰ خوشی سے قبول کرلیا وزیراعظم کی اپروول سے۔‘
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا تیسری بار استعفیٰ ۔ وزیراعلی نے استفیٰ خوشی سے قبول کرلیا وزیراعظم کی Approval سے ! pic.twitter.com/jjRQgviskF
— Dr. Danish (official) (@DrDanish5) August 6, 2021
ٹوئٹر ہینڈل ماہی، فردوس عاشق اعوان کے اس فیصلے سے خوش ہونے والوں کی بات کرتے ہوئے سیالکوٹ کا حوالہ دیا جس میں ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ اس ویڈیو میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) سیالکوٹ سونیا صدف کو مخاطب کیا تو چند جملوں کے تبادلوں کے بعد انہیں ڈانٹ ڈالا۔
صارف نے لکھا کہ ’اے سی سیالکوٹ سونیا صدف صاحبہ جیت گئیں۔ آپا فردوس عاشق عوان صاحبہ نے وزیراعلٰی پنجاب کی معاون خصوصی کے عہدے سے استعفی دے دیا۔‘
ٹوئٹر ہینڈل گرو پاکستانی لکھتے ہیں کہ ’اس وقت تک انتظار کریں جب فردوس عاشق اعوان اس سے بھی بڑی وزارت پر ہوں گی۔‘