کورونا سے ہلاک ہونے والے طبی عملے کے لواحقین کو 5 لاکھ ریال معاوضہ
’یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے بحران کے وقت ملک و قوم کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی ہے‘ (فوٹو: واس)
سعودی کابینہ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے طبی عملے کے لواحقین کو 5 لاکھ ریال معاوضہ دینے کا شروع ہوگیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی کابینہ نے قبل ازیں فیصلہ کیا تھا کہ صحت کے شعبے سے وابستہ وہ افراد جن کا تعلق ملٹری یا سول ہسپتالوں سے ہے، سعودی شہری ہوں یا غیر ملکی ہوں اور جن کی وفات کورونا کے باعث ہوئی ہے، ان کے اہل خانہ کو 5 لاکھ ریال معاوضہ دیا جائے گا۔
وزارت صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ ’سرکاری و نجی ہسپتالوں میں کام کرنے والے طبی عملے کو جو کورونا کے ہلاک ہوئے ہیں، انہیں معاوضہ دینا حکومت کی طرف سے ان کی خدمات کا اعتراف ہے‘۔
’یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے بحران کے وقت ملک و قوم کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی ہے‘۔
’اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل سے نوازے‘۔
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سعود عرب میں صحت خدمات کا معیار بلند سے بلند تر کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے‘۔
’سعودی عرب میں شعبہ صحت سے وابستہ عملہ وبا پر قابو پانے کے لیے متحد ہے اور رہائشیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے‘۔
’کورونا وبا کے انسداد کے لیے طبی عملے کی کوششیں اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘۔