Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا وبا کے بعد ڈیجیٹل تبدیلی کا اہم کردار‘

’کورونا وبا نے تعلیمی عمل کو تبدیل کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
اٹلی میں جی 20 میں شامل ممالک کے وزرائے ریسرچ کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے بعد ڈیجیٹل تبدیلی اہم کردار ادا کرے گی۔
سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے کہا ہے کہ’ تیز رفتار ڈیجیٹل تبدیلی حال کے بجائے مستقبل کی زندگی سے لطف اٹھانے کا موقع دے گی۔ یہ ہمارے تعلیمی نظام کا امتحان ہوگی۔ اس سے جدت طرازی کی صلاحیت پیدا ہوگی‘۔ 

اسے محض عبوری بحران سمجھ کر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا( فوٹو ایس پی اے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر تعلیم نے کہا کہ ’کورونا وبا اب بھی پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہے۔ سماجی اور اقتصادی ہر سطح پر اثر انداز ہورہی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ صورتحال کا تقاضا ہے کہ دنیا بھر کے معاشرے تیزی سے ڈیجیٹل تبدیلی لائیں اور اپنے تعلیمی نظام کی لچک کو آزمائیں‘۔ 
سعودی وزیر تعلیم نے کہا کہ ’کورونا وبا نے نئے اور اچھوتے تعلیمی طور طریقے اپنانے کی ضرورت اجاگر کردی ہے۔ کورونا وبا سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ اسے محض عبوری بحران سمجھ کر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا‘۔ 

سعودی عرب میں 84 فیصد ریسرچ سرکاری جامعات میں ہوئی ہے(فوٹو ایس پی اے)

ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے جی 20 میں شامل ممالک کے وزرائے ریسرچ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ’کورونا وبا نے تعلیمی عمل کو تبدیل کیا ہے۔ روزگار کا طرز مختلف ہوا ہے۔ ہمیں اس تبدیلی کو اپنا کر جدت طرازی کا سفر جاری رکھنا ہوگا‘۔ 
وزیر تعلیم  کا کہنا تھا کہ’ سعودی عرب اس وقت بین الاقوامی سٹراٹیجک کے میدان میں سائبر سیکیورٹی کی پابندی کرنے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ عرب دنیا میں اس کا نمبر پہلا ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ’ سعودی عرب میں 84 فیصد ریسرچ سرکاری جامعات میں ہوئی ہے‘۔ 

شیئر: