لوئر دیر کے رہائشی رضوان اللہ چھوٹی موٹی ملازمت کے سلسلہ میں اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ ان کے کسی رشتہ دار نے بیرون ملک روانہ ہونا تھا جس نے انھیں پیسے دیے کہ وہ انھیں غیرملکی کرنسی میں تبدیل کروا لائے لیکن ایسا کرنے سے پہلے ہی وہ اسلام آباد کے وسط میں واقع سپر مارکیٹ میں پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے۔
تھانہ کوہسار میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں رضوان اللہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ پولیس وردی میں ملبوس چار افراد آئے انہیں روکا، تلاشی لی۔ پرس سے ساڑھے تین لاکھ روپے نکالے، دباؤ ڈالا اور چلتے بنے۔
مزید پڑھیں
-
لاہور میں بچے کو ٹرین سے بچاتے ہوئے پولیس اہلکار ہلاکNode ID: 589096