Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو دبئی 2020: سعودی پویلین مملکت کے ’روشن مستقبل کی تصویر‘

پویلین 580 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب ایکسپو دبئی 2020 میں اپنے پویلین کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ یہ سعودی عرب کو دریافت کرنے اور اس کے حال و ماضی کو جاننے کے حوالے سے منفرد پویلین ہوگا۔
سرکای خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایکسپو 2020 دبئی اکتوبر 2021 میں شروع ہورہا ہے جومارچ 2022 تک جاری رہے گا۔
اس میں 190 سے زیادہ ممالک شرکت کریں گے۔ سعودی عرب  منفرد طرز تعمیر سے آراستہ پویلین تیار کررہا ہے۔ یہ 13 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر نمائش گاہ کے وسط میں قابل دید نظر آئے گا۔ 

پویلین سعودی عرب کے 14 ثقافتی مراکز کی ترجمانی کرے گا( فوٹو ایس پی اے)

سعودی عرب کا ایکسپو 2020 دبئی میں پویلین چار نکات ماضی سے منسلک زہد معاشرہ، عظیم قومی ورثہ، پرکشش قدرتی ماحول اور مستقبل کے امکانات پر مبنی ہوگا۔ 
پویلین 580 مربع میٹر کے رقبے پر سعودی عرب کے 14 ثقافتی مراکز کی ترجمانی کرے گا جسے دیکھنے کے لیے آنے والے متحرک زینے کے ذریعے مشاہدہ کرسکیں گے۔

ایکسپو 2020 دبئی اکتوبر 2021 میں شروع ہورہا ہے(فوٹو ایس پی اے)

ان میں یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل الطریف محلہ، الھجر، ہسٹوریک جدہ، حائل میں چٹانوں کا آرٹ، الاحسا نخلستان، ریاض میں المصمک محل، الرجاجیل ستون، الجوف میں مسجد عمر بن خطاب، القصیم میں الشنانہ ٹاور، ابراہیم محل، الہفوف میں القیصریہ مارکیٹ کا دروازہ، العان محل، نجران میں امارۃ کا محل اور عسیر میں رجال المع شامل ہوں گے۔

 سعودی عرب کے روشن مستقبل کی تصویر پیش کرے گا۔(فوٹو ایس پی اے)

الامارات الیوم کے مطابق ایکسپو 2020 کے لیے سعودی پویلین کا رقبہ فٹبال کے دو سٹیڈیمزکے برابر ہے۔
سعودی پویلین کا نام ’لامحدود پرواز‘ رکھا گیا ہے۔ یہ سعودی عرب کے روشن مستقبل کی تصویر پیش کرے گا۔
 دبئی ایکسپو میں سعودی پویلین آنے والے مملکت کی تاریخ کے ساتھ سعودی عرب میں آنے والی بڑی تبدیلیوں کا مشاہدہ کرسکیں گے۔

شیئر: