Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونان کے جنگلات میں لگی آگ ’خوفناک فلم‘ جیسی

تفصیلات کے مطابق پانچ دیہات آگ کی زد میں آئے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
یونان کے جزیرے ایویا کے جنگلات میں گذشتہ چھ دنوں سے آگ لگی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ مزید افراد کو سمندر کے راستے محفوظ مقامات پر لے جانے کے لیے کشتیوں کو تیار رکھا ہوا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایویا یونان کا دوسرا سب سے بڑا جزیرہ ہے، جہاں جنگلات میں لگنے والی آگ ہزاروں ایکڑ تک تیزی سے پھیل چکی ہے جس کی وجہ سے درجنوں دیہاتوں کو خالی کروانا پڑا ہے۔
روئٹرز کی ان تصاویر میں دیکھیے آگ کے مناظر
 

آگ کی زد میں پاچ دیہات آئے تاہم نقصان کی تفصیلات کا فوری طور پر پتہ نہیں لگایا جا سکا۔

مینا نامی 38 سالہ حاملہ خاتون کو بھی امدادی فیری کے ذریعے محفوظ مقام تک پہنچایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’(یہ) ایک خوفناک فلم کی طرح ہے۔‘

ایک ہفتے تک چلنے والی یونان کی تین دہائیوں کی سب سے شدید ہیٹ ویو کے دوران جنگلات میں آگ ملک کے کئی حصوں تک پھیلی۔

آگ کی وجہ سے کئی کاروبار میں بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

منگل سے اب تک کوسٹ گارڈ نے دو ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا ہے۔

کئی افراد اپنے دیہاتوں سے محفوظ مقامات تک پہنچنے کے لیے پیدل چل پڑے۔

شیئر: