پاکستان کی حکومت نے عمان میں مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے پاسپورٹ کی گمشدگی کی صورت میں متبادل پاسپورٹ کے اجرا کے لیے پولیس رپورٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔
سفارت خانے کے حکام نے اردو نیوز کو بتایا ہے کہ عمان میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو پاسپورٹ گمشدگی کی صورت میں پولیس رپورٹ میں مشکلات کا سامنا تھا۔ اس حوالے سے حکومت کو اقدامات تجویز کیے گئے تھے جس کے بعد یہ شرط ختم کر دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ’اب اگر کسی پاکستانی کا پاسپورٹ گم ہو جائے تو وہ سفارت خانے کے نام ایک سادہ کاغذ پر درخواست دے کر دیگر ضروری دستاویزات لف کر سکتے ہیں۔ ان دستاویزات کی بنیاد پر پاکستانی شہریوں کو نیا پاسپورٹ جاری کر دیا جائے گا۔‘
مزید پڑھیں
-
گرین پاسپورٹ پر 33ملکوں میں ویزا فری انٹریNode ID: 373176
-
بیرون ملک پاکستانیوں کو پاسپورٹ کی ترسیلNode ID: 478466
-
سعودی عرب میں دس برس کے لیے پاکستانی پاسپورٹ فیس اب 126 ریالNode ID: 543331