Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں دس برس کے لیے پاکستانی پاسپورٹ فیس اب 126 ریال

پانچ برس کے لیے پاسپورٹ کی سابقہ فیس برقرار رہے گی۔(فوٹو ٹوئٹر)
پاکستان میں وزارت داخلہ کی جانب سے پاسپورٹ کی فیس میں کمی کے بعد سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے اور قونصلیٹ کی جانب سے دس برس کے لیے پاسپورٹ فیس کا نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے جبکہ پانچ برس کے لیے پاسپورٹ کی سابقہ فیس برقرار رہے گی۔ 
نئے شیڈول میں دس برس کے لیے 36 صفحات کے نئے پاسپورٹ ( نارمل) کی فیس کم کرکے 126 ریال کی گئی ہے جو اس سال کے ابتدا میں 152 ریال اور گزشتہ برس 155 ریال تھی۔
 دس برس کےلیے 36 صفحات کا ارجنٹ پاسپورٹ اب 210 ریال میں بنے گا۔ 2021 کے ابتدا میں اس کی فیس 252  ریال جبکہ گزشتہ برس 257 ریال تھی۔ 
اسی طرح دس برس کے لیے 72 صفحات کے نئے پاسپورٹ ( نارمل) کی فیس کم کرکے231  ریال کی گئی ہے۔
72 صفحے کے نئے پاسپورٹ ( نارمل ) کی فیس اس سے پہلے 278 ریال اور پچھلے 283 ریال تھی جبکہ اس کیٹیگری میں ارجنٹ پاسپورٹ کے لیے 378 ریال فیس ہے جو 2022 کے ابتدا میں 454 ریال جبکہ گذشتہ برس 463 ریال تھی۔ 
 اسی کیٹیگری کے لیے 100 صفحات کے پاسپورٹ (نارمل) کی فیس کم کرکے 252  ریال جبکہ ارجنٹ کی 502 ریال کی گئی ہے۔
سو صفحات کے پاسپورٹ ( نارمل) کی فیس اس سے قبل 303 ریال جبکہ ارجنٹ کے لیے 617 ریال تھی۔ پچھلے سال اسی کیٹگری کے لیے بلترتیب 309 اور 617 ریال تھی۔
پاپسورٹ کی پہلی مرتبہ گمشدگی پر دس سال کے لیے پاسپورٹ (نارمل) کی نئی فیس کم کرکے 252 ریال کی گئی ہے جبکہ ارجنٹ کےلیے 420 ریال اداکرنا ہوں گے۔
پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے اردونیوز کو بتایا’ دس سال کے لیے پاسپورٹ فیس پر رعایت دی گئی ہے جبکہ پانچ برس کے لیے جاری ہونے والے پاسپورٹ کی سابقہ فیس برقرار رہے گی‘۔

پاسپورٹ کی فیس میں کمی کے نوٹیفیکیشن پرعملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

ترجمان کا کہنا تھا کہ’ دس برس کے لیے جاری ہونے والے پاسپورٹ کی فیس میں کمی کے نوٹیفیکیشن پر پیر 22 فروری سے عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے‘۔
ایک سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ’ دس بر س کی مدت کے پاسپورٹ کی فیس میں کمی کا اہم مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو دس بر س کے لیے پاسپورٹ بنوانے کی ترغیب دی جائے اور انہیں بار بار سفارتخانے اور پاسپورٹ دفاتر نہ جانا پڑے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ’ اس اقدام سے نہ صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت ہو گی بلکہ سفارتخانے اور پاسپورٹ کے دفاتر سے کام کا بوجھ بھی کم ہو سکے گا‘۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی سفارتخانے اور قونصلیٹ نے 2021 کے لیے پاسپورٹ فیس کا جو نیا شیڈول جار ی کیا تھا اس میں پانچ سال کے لیے 36 صفحات کے نئے پاسپورٹ ( نارمل) کی فیس 84 ریال کی گئی تھی پچھلے سال 2020 میں 86 ریال تھی۔

پاکستانی سفارتخانے سے جاری کردہ پاسپورٹ فیس کا نیا شیڈول

پانچ سال کے لیے 36 صفحات کا پاسپورٹ (ارجنٹ ) بنوانے کے لیے فیس 140 ریال ہے جبکہ گذشتہ برس 143 ریال تھی۔
72 صفحات کے پانچ سالہ  پاسپورٹ ( نارمل) کی فیس 158 ریال سے کم کرکے 154 ریال جبکہ ارجنٹ کی فیس 252 ریال کی گئی تھی جوکہ گذشتہ برس 257 ریال تھی۔ 
اسی طرح پانچ سال کے لیے سو صفحات کے  پاسپورٹ ( نارمل) کی فیس 168 ریال مقرر کی گئی تھی۔

شیئر: