Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی انڈسٹریل ایریا میں پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی

علاقے سے اٹھتے سیاہ دھویں کی وجہ پلاسٹک سے بنے مواد کا جلنا ہے۔ فوٹو: دبئی میڈیا آفس
دبئی کے انڈسٹریل ایریا جبل علی کے ایک پلاسٹک ویئر ہاؤس میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے جس کا سیاہ دھواں فضا میں دیکھا گیا۔
دبئی میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ شہر میں میلوں دور سے آسمان پر دھویں کے سیاہ بادل دکھائی دیے جبکہ فائر فائٹرز نے کامیابی سے آگ کے شعلوں پر قابو پا لیا۔
آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں تاحال نہیں بتایا گیا۔
ایک ٹویٹ میں میڈیا آفس نے بتایا کہ ’دبئی سول ڈیفنس کی ٹیم نے جبل علی کی پلاسٹک فیکٹری میں لگی آگ کو کامیابی سے بجھا لیا ہے۔‘
دبئی میڈیا آفس کے مطابق علاقے سے اٹھتے دھویں کی وجہ پلاسٹک سے بنے مواد کا جلنا ہے۔
خیال رہے کہ دبئی کی جبل علی پورٹ پر کھڑے ایک بحری جہاز میں بھی گزشتہ ماہ آگ لگی تھی۔

شیئر: