خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو دونوں ملکوں کے گہرے، برادرانہ اور تاریخی تعلقات کے حوالے سے ایک مکتوب ارسال کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے اپنے خط میں دونوں ملکوں کے برادر عوام کے تعلقات کو تمام شعبوں میں مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ امیر کویت کو ایک بار پھر دورہ سعودی عرب کی دعوت دی ہے۔
شاہ سلمان کا مکتوب کویت میں متعین سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد نے بیان محل میں ملاقات کرکے امیر کویت کے حوالے کیا ہے۔
اس موقع پر ایوان امیری کے سربراہ شیخ مبارک فیصل سعود الصباح اور نائب وزیر برائے امور ایوان امیری شیخ محمد عبداللہ المبارک الصباح بھی موجود تھے۔