کویت میں سرکاری دفاتر 15 اگست سے کھلیں گے
کویت میں روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے‘ ( فوٹو: الحرہ)
کویت میں تمام سرکاری دفاتر اتوار 15 اگست سے کھلیں گے۔
کویتی نیوز ایجنسی (کونا) کے مطابق کویتی کابینہ نے کورونا کی قابو ہوتی صورتحال کے بعد فیصلے کی منظوری دیدی ہے۔
کویتی کابینہ نے کہا ہے کہ ’وزیر صحت ڈاکٹر باسل حمود الصباح کی طرف رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ملک میں کورونا کی صورتحال قابو میں آگئی ہے‘۔
’ملک میں کورونا ویکسین کا عمل جاری ہے، روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے‘۔
’ملک میں ایک سو سے زیادہ مراکز میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اور امید ہے کہ جلد ہی ہے ملک کی آبادی کی اکثریت کو ویکسین لگانے کے بعد اجتماعی قوت مدافعت کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا‘۔
کابینہ نے کہا ہے کہ ’اس بات پر وزارت صحت اور وزارت داخلہ کی سفارش پر تمام سرکاری دفاتر کھولنے کی منظوری دی جارہی ہے‘۔