Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جب شہر کے میئر نے اولمپکس کی فاتح ٹیم کی کھلاڑی کا گولڈ میڈل چبا ڈالا

گذشتہ ہفتے گولڈ میڈلسٹ میو گوتو کی کامیابی پر ایک تقریب منعقد کی گئی (فوٹو روئٹرز)
جاپان کی سافٹ بال ٹیم کی ایک کھلاڑی کا گولڈ میڈل شہر کے میئر نے دانتوں میں دے کر چبا ڈالا جس کے بعد کھلاڑی کو نیا میڈل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سوشل میڈیا پر شور کے بعد ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین نے جمعرات کو یہ بیان دیا۔
گذشتہ ہفتے اولمپکس کی گولڈ میڈلسٹ ٹیم کی کھلاڑی میو گوتو کی کامیابی پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں میئر تاکاشی کاوامورا نے منہ سے ماسک نیچے اتارا اور سونے کے تمغے کو چبا ڈالا۔
اولپمکس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ’انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی سپورٹ سے میو گوتو کو نیا میڈل دیا جائے گا۔‘
گولڈ میڈل چبانے پر سوشل میڈیا میں میئر پر تنقید کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے کورونا ایس او پیز کا بھی خیال نہیں رکھا اور نہ ہی کھلاڑی کی جیت کا بھرم رکھا۔

شیئر: