Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: کورونا کیسز میں کمی، صحت یاب افراد کی تعداد بڑھنے لگی

چوبیس گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 503 افراد کو ویکسین دی گئی- (فوٹوعرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے  دوران یہاں  کورونا کے کیسز میں کمی واقع ہوئی جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے-
اماراتی خبررساں ادارے ’وام‘ کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ جمعرات کو کورونا کے نئے کیسز کی تعداد  1260 رہی جس کے بعد کل مریض 6 لاکھ 98 ہزار 166 ہوگئے-

امارات میں کورونا سے اب تک 1992 اموات ہوچکی ہیں- (فوٹو وام)

اماراتی وزارت صحت نے بتایا کہ نئے صحت یاب افراد کی تعداد 1404 رہی جس کے بعد کل شفاپانے والوں کی تعداد  6 لاکھ 75 ہزار 566 ہوچکی ہے- جمعرات کو کورونا سے  4 اموات ہوئیں جس کے بعد کل تعداد 1992 ہوگئی ہے-
اماراتی وزارت صحت نے اعلامیہ میں کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 21 ہزار 439 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے-
وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امارات میں 42 ہزار 503 افراد کو ویکسین دی گئی جس کے بعد اب تک ایک کروڑ 72 لاکھ 88 ہزار 318 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: