Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 4 غیر ملکی گرفتار

’گرفتار شدگان سے 3 لاکھ 49 ہزار 747 ریال ضبط ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں دو مصری، ایک سوڈانی اور ایک شامی تارکین ہیں‘۔
’ان کی عمریں تیسرے اور چوتھے دہائی میں ہیں۔ ان کے قبضے سے 3 لاکھ 49 ہزار747 ریال پکڑے گئے ہیں‘۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ’مذکورہ افراد ملک میں مقیم غیر قانونی اور لیبر و اقامہ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد سے رقوم لے کر بیرون ملک بھیجا کرتے تھے‘۔
’یہ لوگ بظاہر مختلف قانونی ذرائع سے غیر قانونی رقوم کو بیرون ملک ترسیل کیا کرتے تھے‘۔
’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا جائے گا‘۔

شیئر: