Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں گزشتہ ماہ کون سی اشیا سستی اور کون سی مہنگی رہیں

جولائی میں 36 اشیا کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا(فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں گزشتہ ماہ کے دوران گوشت اور چاول سمیت47 غذائی اشیا سستی ہوئی ہیں جبکہ مرغیوں کے نرخ بڑھ گئے۔ سب سے زیادہ قیمتیں پاکستانی کینو اور مچھلیوں کی ریکارڈ کی گئی ہیں۔
الوطن اخبار کے مطابق محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی میں 36 اشیا کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہر قسم کی مچھلی مہنگی فروخت ہوئی ہے۔ تازہ قنعد مچھلی کی قیمت میں 3.14 فیصد جبکہ ہامور مچھلی کی قیمت میں 1.26 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
مقامی تازہ مچھلیوں کے نرخوں میں 1.53 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔-  
ایک کلو گرام کی تازہ مرغی 15.41 ریال میں دستیاب رہی۔ مقامی فروزن مرغی اور درآمدی مرغی کی قیمت میں 0.92 فیصد اور 0.21 فیصد کا بالترتیب اضافہ ہوا ہے۔ 
سعودی فروزن مرغی 14.29 ریال اور درآمدی فروزن مرغی 14.31 ریال میں فروخت ہوتی رہی۔
پاکستانی کینو کی قیمت میں 8.52 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک کلو 7.39 ریال میں دستیاب رہا۔ 
درآمد شدہ بکرے کا گوشت 0.8 فیصد سستا رہا۔ ایک کلوگرام گوشت کی قیمت 46.09 ریال رہی۔ تازہ بکرے کا گوشت 0.13 فیصد سستا فروخت ہوا- ایک کلوگرام کی قیمت 60.38 ریال ریکارڈ کی گئی۔
سفید انڈین باسمتی چاول کی قیمت میں 0.67 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور وہ 90.32 ریال میں دستیاب رہا جبکہ مزۃ انڈین چاول 1.26 فیصد مہنگا  74.82 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔

شیئر: