استعمال شدہ لیپ ٹاپ اور فون خریدنا چاہیے یا نہیں؟
کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا کہ نیا سمارٹ فون یا لیپ ٹاپ خریدنے کا ارادہ کیا ہو لیکن قیمت جان کر یا کسی اور وجہ سے استعمال شدہ یا ری فربشڈ ڈیوائس منتخب کرنے کا سوچا ہو؟
یا پھر ڈیوائس خریدنے کے لیے مارکیٹ میں پہنچے ہوں لیکن استعمال شدہ ڈیوائسز کا حال اور نئی کی قیمتیں دیکھ کر پریشان ہو گئے ہوں کہ اب مہنگی ڈیوائس لی جائے یا سستی ری فربشڈ۔
ماہرین اس حوالے سے کیا تجویز کرتے ہیں یہ جاننے سے پہلے دیکھتے ہیں کہ ری فربشڈ ٹیکنالوجی پراڈکٹس کیا ہوتی ہیں؟
ریفربشڈ پراڈکٹس خصوصا موبائل فونز اور لیپ ٹاپس ایسی ڈیوائسز ہوتی ہیں جنہیں دوبارہ فروخت کرنے کے لیے ان کی ضروری مرمت کی جاتی ہے یا ان میں نئے پارٹس لگائے جاتے ہیں۔
یہ ڈیوائسز بعض اوقات دیکھنے میں ہی سیکنڈ ہینڈ یا استعمال شدہ لگتی ہیں۔ اگر ایسا نہ بھی ہو تو ذرا سی توجہ دے کر نئی ڈیوائسز اور ان کا فرق پہچانا جا سکتا ہے۔
ری فربشنگ میں ان استعمال شدہ ڈیوائسز کی ضروری مرمت کی جاتی ہے اور ان کے خراب یا پرانے ہو جانے والے پارٹس کو بھی جدید اور غیر استعمال یا کم استعمال شدہ پارٹس سے بدل دیا جاتا ہے۔
یہ ڈیوائسز نئی نہیں ہوتیں البتہ قیمت کم ہونے کی وجہ سے لوگ ان کا انتخاب کرتے ہیں۔
نئی یا پرانی ڈیوائس کے انتخاب سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ:
ری فربشڈ سمارٹ فون یا لیپ ٹاپ جس جگہ سے خرید رہے ہیں وہ قابل اعتماد ہے؟ ہر کہیں سے استعمال شدہ ڈیوائس خریدنے پر نقصان بھی ہو سکتا ہے۔
ری فربشڈ کرنے والے ڈایئوسز میں اکثر سستے اور غیر معیاری پارٹس لگا دیتے ہیں جس سے بعد میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اکثر کیسز میں آپ کو ری فربشڈ ڈیوائسز کی محض چیکنگ وارنٹی ہی دی جاتی ہے، اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ آپ اسے بعد میں واپس نہیں کر سکتے۔
ٹیکنالوجی مارکیٹ کے ٹرینڈز کے مطابق اگر کسی قابلِ اعتبار کمپنی سے بھی ری فربشڈ ڈیوائسز خریدیں تو 90 دن یا ایک سال کی وارنٹی ملتی ہے، جسے تبدیل کروانا مشکل ہو جاتا ہے۔
اب آتے ہیں بنیادی سوال پر کہ ری فربشڈ ڈیوائسز خریدی جائیں یا نہیں؟
ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ افراد ہوں، آپ کے دوست احباب ہوں یا ٹیکی قسم کے کلاس فیلوز، اس موقع پر ہر ایک اتنے مشورے دے گا کہ شاید آپ سوچنا شروع کر دیں کہ یہ کیا مصیبت ہے۔ لیکن پریشان نہ ہوں بلکہ فیصلہ کریں،کہ کم قیمت ڈیوائس، اچھی طرح دیکھ بھال کر لے لی جائے یا پھر دل پر پتھر رکھ لے کے ہنگی ڈیوائس خرید لیں۔