Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی کو استری سے جلا کر ہلاک کرنے والے شہری کو سزائے موت

ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری کردیا تھا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’عسیر ریجن میں بیوی کو ڈنڈے سے زدوکوب اور استری کے ذریعے جلا کر ہلاک کرنے والے سعودی شہری کو موت کی سزا دی گئی ہے۔‘
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا ہے کہ ’مقامی شہری ابراہیم بن احمد بن علی آل حسین کا اپنی سعودی بیوی مھرۃ بنت ھادی الحسینی سے جھگڑا ہوگیا تھا۔‘
بیان کے مطابق ’سعودی شہری نے بیوی کے سر پر ڈنڈے برسائے اور استری سے انہیں جلایا جس سے وہ جان کی بازی ہار گئیں۔‘
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ’پولیس نے فرار ہونے والے مقامی شہری کو تلاش اور گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا تھا‘۔
عدالت نے الزام ثابت ہونے پر انہیں موت کی سزا سنائی تھی جس کی توثیق پہلے ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے کردی تھی۔
آخر میں ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری کیا جسے منگل کو ابہا شہر میں نافذ کردیا گیا۔

شیئر: