Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قتل کیس میں یمنی باشندے کو سزائے موت

ہم وطن کے چہرے پر مکے برسا ئے جس سے وہ ہلاک ہوگیا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ  قتل کیس میں ایک یمنی باشندے کو جازان جیل میں سزائے موت دی گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا ہے کہ’ یمنی شہری محمد شوعی احمد عمر نے اپنے ہم وطن احمد عبداللہ کو ہلاک کردیا تھا‘۔
’اس نے چہرے پر مکے برسا ئے تھے جس سے وہ بے ہوش ہوکر گر گیا اور طبی امداد نہ ملنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا‘۔ 
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ’ محمد عمر واردات کے بعد سے روپوش تھا- سیکیورٹی فورس نے اسے تلاش کرکے عدالت میں پیش کیا۔ اس پر قتل کی فرد جرم عائد کی گئی تھی‘۔
اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کردی تھی۔ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا شاہی فرمان جاری ہونے پر منگل کو موت کی سزا دی گئی۔ 

شیئر: