Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی افواج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف سے یمنی وزیر دفاع کی ملاقات

ملاقات میں یمن کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی افواج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ مطلق الازیمع سے بدھ کو یمن کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ محمدعلی المقدشی نے ریاض میں ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر یمن میں جاری فوجی آپریشنوں کی رفتار کا جائزہ اور پورے ملک میں محاذوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

عرب اتحاد یمن کی آئینی حکومت کا مسلسل ساتھ دے رہا ہے(فوٹو ایس پی اے)

دونو ں ملکوں کے حکام  نے یمن میں آئینی حکومت کی مدد کے لیے قائم عرب اتحاد کی فوجی کمانڈ کے ساتھ مسلسل یکجہتی کی پالیسی کے تحت ملاقات کی ہے۔
عرب اتحاد سعودی عرب کی قیادت میں یمن کی آئینی حکومت اور سرکاری افواج کا مسلسل ساتھ دے رہا ہے۔ اس کا بڑا مقصد یمن کی آئینی حکومت کی بحالی ہے۔ 

شیئر: