Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیونگ سیکھنے والی سعودی لڑکی نے گاڑی دکان سے ٹکرا دی

 دکان کے سامنے کے حصے کو نقصان پہنچا ہے(فوٹو الرجل)
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں ڈرائیونگ سیکھنے والی سعودی لڑکی گاڑی دکان سے ٹکرا دی۔ اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
الرجل کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی لڑکی کی گاڑی دکان میں گھس گئی جس سے دکان کے سامنے کے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔
 وڈیو کلپ میں نظر آرہا ہے کہ ایک گاڑی اچانک دکان میں گھس گئی جس سے اس کا شیشے کا فرنٹ ٹوٹ گیا۔ 
وڈیو کلپ میں دکان کے دوسرے حصے کا منظر بھی دکھایا گیا ہے جس میں ایک شخص گاڑی کے نیچے آگیا۔
سعودی لڑکی ڈرائیونگ سیکھ رہی تھی اور گاڑی اس کے قابو سے باہر ہوگئی اور وہ گاڑی کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔ 

شیئر: