Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیونگ لائسنس اب توکلنا ایپ پر دکھایا جا سکے گا

اب ڈرائیونگ لائسنس ہمراہ رکھنا ضروری نہیں رہا (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں اب ٹریفک حکام توکلنا ایپ پر ڈرائیونگ لائسنس چیک کر سکیں گے۔ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی توکلنا ایپ کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس دکھا سکیں گے۔ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ ٹریفک نے وزارت داخلہ اور ’ابشر‘ پلیٹ فارم کے تعاون سے نئی سہولت فراہم کی ہے۔ اسے ’رخصۃ فی جوالک‘ (ڈرائیونگ لائسنس موبائل میں) کا نام دیا گیا ہے۔ 

توکلنا ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد 21 ملین تک پہنچ چکی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

اب تک مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ڈرائیونگ لائسنس ہمراہ رکھنا ضروری تھا تاکہ ٹریفک اہلکاروں کے طلب کرنے پر دکھایا جا سکے۔ اب یہ ضروری نہیں رہا۔ توکلنا ایپ کے ذریعے بھی ڈرائیونگ لائسنس چیک کرایا جا سکے گا۔ 
یاد رہے کہ توکلنا ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد 21 ملین تک پہنچ چکی ہے۔ 
واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں محکمہ ٹریفک نے ابشر افراد اور توکلنا ایپ پر ای ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا تھا تاہم یہ کہا گیا تھا کہ ٹریفک اہلکاروں کےطلب کیے جانے پر اصل ڈرائیونگ لائسنس دکھایا جائے۔
 

شیئر: