امارات: 3 لاکھ سے زیادہ نئے کورونا ٹیسٹ، صحت یاب افراد بڑھنے لگے
امارات: 3 لاکھ سے زیادہ نئے کورونا ٹیسٹ، صحت یاب افراد بڑھنے لگے
جمعرات 19 اگست 2021 19:21
جمعرات کو 1611 افراد صحت یاب ہوئے- (فوٹو عرب نیوز)
اماراتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعرات کو نئے کورونا کے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے-
وزارت صحت کے مطابق جمعرات کو کووڈ 19 کے 1077 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد سات لاکھ چھ ہزار 166 ہوگئی- اسی طرح صحت یاب افراد کی تعداد 1611 رہی جس کے بعد کل شفا پانے والوں کی تعداد 6 لاکھ 86 ہزار 25 ہوگئی ہے- جمعرات کو کورونا سے تین اموات ہوئیں جس کے بعد کل تعداد 2012 ہوگئی-
چوبیس گھنٹوں میں کورونا ویکسین کی 59 ہزار سے زیادہ خوراکیں دی گئیں- (فوٹو وام)
اماراتی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 18 ہزار 348 نئے ٹیسٹ کیے گئے-
وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امارات میں کورونا ویکسین کی 59 ہزار 727 خوراکیں دی گئیں جبکہ اب تک ویکسین کی ایک کروڑ 75 لاکھ 66 ہزار 410 خوراکیں دی جاچکی ہیں-