سعودی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ماجد القصبی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے کورونا وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں بڑی پیشرفت حاصل کرلی- مملکت سکول کھولنے کے لیے تیار ہے-
ایس پی اے اور الشرق الاوسط کے مطابق القصبی نے کہا کہ وبا کے خلاف بڑی کامیابی معاشرے کے تمام افراد کے سر جاتی ہے- سب نے مل جل کر تعاون کیا اور قیادت نے لامحدود وسائل فراہمک یے-
مزید پڑھیں
-
کورونا وبا کے خطرناک دور سے آگے بڑھ چکے: وزارت صحتNode ID: 591971
القصبی نے جمعرات کو وزیر تعلیم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں توجہ دلائی کہ سعودی ہیلتھ پاسپورٹ اب تسلیم کیا جاچکا ہے- ویکسینیشن وائرس سے بچانے والی پہلی دیوار ہے-
القصبی نے کہا کہ یونیسکو میں عرب گروپ کے سائنسی ورثے کی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر سعو دی عرب کا انتخاب اس بات کی علامت ہے کہ ہمارا ملک انسانی ورثے کا ریکارڈ تیار کرنے اور اس کے تحفظ میں قائدانہ کردارادا کررہا ہے-
اخبار 24 کے مطابق القصبی نے کہا کہ سعودی عرب معیشت کے بہت سارے شعبوں میں وبا کے مسائل سے نکل چکا ہے جبکہ دنیا کے بہت سارے ممالک ابھی تک وبا کے مسائل میں الجھے ہوئے ہیں-
القصبی نے کہا کہ سعودی عرب میں گیارہ ملین سے زیادہ افراد دو خوراکیں لے چکے ہیں اور 21 ملین ایسے ہیں جو ایک خوراک حاصل کرچکے ہیں-
وزیر اطلاعات نے توجہ دلائی کہ بیرون مملکت سے عمرہ زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے کورونا ایس او پیز کی پابندی برقرار رکھنا ہوگی-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں