Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدالتی نظام میں جدت، آرٹیفیشل انٹیلی جنس یونٹ قائم

عدالتی نظام سے رجوع کرنے والوں کو فائدہ ہوگا- (فوٹو سبق)
وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے انصاف کے لیے رجوع کرنے والوں کی خاطر عدالتی نظام کو جدید تر بنانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس یونٹ قائم کردیا ہے۔
اخبار  24 کے مطابق وزارت انصاف نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس یونٹ اس حوالے سے ملکی اور بین الاقوامی تجربات اور ماہرین سے استفادہ کرے گا- علاوہ ازیں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی استعمال کرنے والی سہولتوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا- ان کی نگرانی بھی ہوگی-
وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس یونٹ کے قیام سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی حکمت عملی پر خوشگوار اثرات پڑیں گے- کارکردگی بہتر ہوگی-
وزارت انصاف نے اطمینان دلایا ہے کہ وہ اپنے مختلف شعبوں کو ڈیجیٹل بنانے  کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ عدالتی نظام سے رجوع کرنے والوں کے وقت اور محنت کی بچت ہو اور اہلکاروں کی کارکردگی بہتر اور تیز ہو-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: