ریاض۔۔۔سعودی وزارت انصاف نے نکاح خانوں پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ نکاح نامے میں مہر کی رقم باقاعدہ تحریر کریں اور انشاء پرادازی سے کام نہ لیں ۔ ایسا کوئی بھی جملہ جس سے مہر کی رقم کی نشاندہی نہ ہو رہی ہو ناقابل اعتبار ہو گا ۔ ان دنوں دولہا اور دولہن والے مہر کی رقم تحریر کرنے کی بجائے متفقہ رقم کا جملہ تحریر کرنے پر اکتفا کرنے لگے تھے۔ وزارت انصاف نے اس قسم کے جملے تحریر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اس طرح کے جملے کسی بھی وقت تنازع کا باعث بن سکتے ہیں ۔
9