وزیراعظم عمران خان نے چلتی ٹرین سے ٹریک پر گرنے والے نوجوان کو بچانے والے پولیس کانسٹیبل جمیل کلھوڑو کو ان کی خدمت کے اعتراف میں اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔
جمعے کو اپنی ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ’ہم نے کانسٹیبل جمیل کلھوڑو کی اپنے فرائض کی انجام دہی کی لگن دیکھتے ہوئے انہیں 23 مارچ یوم پاکستان پر اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘
نوجوان کو ٹرین کے نیچے سے بچانے والے پولیس کانسٹیبل کا کارنامہ وزیراعظم عمران خان کو بھی بھا گیا اور انہیں اپنے انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
جمعرات کے روز پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صوبہ سندھ کے ایک پولیس کانسٹیبل کی ویڈیو لگائی جس نے حاضر دماغ دکھاتے ہوئے ایک نوجوان کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچایا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’یہ وہ مقام ہے جہاں فرض تقدیس سے ہمکنار ہوتا ہے۔’عوام الناس کی خدمت کے حوالے سے اس نوجوان سپاہی کے ہاں دکھائی دینے والا عزم قابل تحسین ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
’ووٹ عمران خان کو دیا لیکن اورنج لائن ٹرین کا اپنا ہی مزہ ہے‘Node ID: 513601
-
مزدوروں پر تشدد: پولیس نے اورنج لائن کے عملے کو گرفتار کر لیاNode ID: 532691
-
لاہور میں بچے کو ٹرین سے بچاتے ہوئے پولیس اہلکار ہلاکNode ID: 589096
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سٹیشن سے ٹرین گزرہی ہے جس کی چھت پر بھی مسافروں کی ایک بڑی تعداد سوار ہے۔ ایسے میں ایک نوجوان کا پاؤں پھسلتا ہے اور وہ ٹرین اور پٹریوں کے درمیان خلا میں پھنس جاتا ہے۔
اگلے ہی لمحے وہاں ڈیوٹی پر کھڑا پولیس کانسٹیبل تیری سے نوجوان کی طرف بھاگتا ہے اور کھینچ کر اسے کسی حادثے سے بچا لیتا ہے۔
ایک صارف نے فیس بک پر بھی یہ ویڈیو شئیر کی اور دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو صوبہ سندھ کے روہڑی سٹیشن کی ہے اور پولیس کانسٹیبل کا نام جمیل کلھوڑو ہے۔
یہ وہ مقام ہے جہاں فرض تقدیس سے ہمکنار ہوتا ہے۔ عوام الناس کی خدمت کے حوالے سے اس نوجوان سپاہی کے ہاں دکھائی دینے والا عزم قابلِ تحسین ہے۔pic.twitter.com/B1xozkj06a
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 19, 2021