’ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ افغان عوام کو بیرونی مداخلت کے بغیر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار ہے‘۔
سعودی عرب کی دعوت پر منعقد ہونے والے اجلاس میں میں سعودی مندوب نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کو طالبان اور تمام افغان فریقوں سے امید ہے کہ وہ ملک میں امن و امان اور استحکام کو یقینی بنائیں گے‘۔
’سعودی عرب اپنے تاریخی اور مستقل موقف کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیتا ہے کہ افغانستان کا امن، استحکام اور اس کی یکجہتی قائم کرنے کی ضرورت ہے‘۔
’سعودی عرب عالمی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امدادی کام کئے جائیں اور ملک کے امن و استحکام کے لیے کوشش کی جائے‘۔
سعودی مندوب نے کہا ہے کہ ’عالمی برادری سمیت او آئی سی کے رکن ممالک افغانستان میں برسر اقتدار انتظامیہ سے امید کرتے ہیں کہ وہ مختلف طبقات کی نمائندہ قوتوں کے ساتھ افہام و تفہیم کی بنیاد پر قومی مصالحت پیدا کرے گی اور عالمی معاہدوں کا احترام کرے گی‘۔