Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں: او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بلائے گئے اجلاس میں عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کی مدد کرے۔
عرب نیوز کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثيمين‎ نے کہا ہے کہ تنظیم افغانستان میں مذاکرات کی حمایت کرتی ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کے لیے آج اتوار کو جدہ جنرل سیکریٹیریٹ میں ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا۔
بیان کے مطابق او آئی سی میں مستقل مندوبین کی سطح پر ہونے والا اجلاس سعودی عرب کی دعوت پر بلایا گیا۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کے قبضے کے ایک ہفتے بعد 57 مسلم ممالک کی نمائندگی کرنے والی بین الاقوامی تنظیم او آئی سی نے کہا تھا کہ وہ افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کے لیے ایک ’غیر معمولی‘ ہنگامی اجلاس منعقد کرنے جا رہی ہے۔
اتوار کو ایک ٹوئٹر پوسٹ میں او آئی سی نے کہا تھا کہ اس کے مستقل نمائندوں کے ساتھ کھلی بات چیت سعودی عرب کی دعوت پر ہو رہی ہے۔

شیئر: