پاکستان کے ساتھ سیریز کے لیے افغان کرکٹ ٹیم کی سری لنکا روانگی سے قبل طالبان کے سینیئر رہنما انس حقانی نے کابل میں کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت شہیدی اور دیگر کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے انہیں طالبان کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔
اس حوالے سے افغان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا منیجر ابراہیم مہمند نے ایک تصویر بھی شئیر کی ہے جس میں انس حقانی حشمت شہیدی اور دیگر افغان کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ عہدیداران کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
افغان کرکٹر محمد شہزاد پشاور میں پریکٹس کرتے پکڑے گئے
Node ID: 428901
-
افغانوں کو مارنا بند کیا جائے: کرکٹر راشد خان کی اپیل
Node ID: 590216
-
پاکستان کے خلاف سیریز، افغان کرکٹ ٹیم کی کابل میں پریکٹس
Node ID: 592676
ملاقات میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نور علی زدران اور سلیکشن کمیٹی کے سابق رکن اسد اللہ خان بھی موجود ہیں۔
اس حوالے سے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان حکمت حسن نے کہا ہے کہ طالبان کے کابل میں آنے سے کرکٹ ٹیم کو کوئی مسئلہ نہیں ہوا کیونکہ طالبان کی طرف سے کرکٹ بورڈ کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔
ٹیم کی انس حقانی سے ملاقات کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات کرکٹ بورڈ کے احاطے میں نہیں ہوئی تاہم افغان کرکٹر کسی سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور سری لنکا روانگی کے لیے کون سا راستہ اختیار کرنا ہے، ابھی اس پر ابھی دو تین آپشنز پر غور ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین عزیز اللہ فضلی افغانستان کرکٹ بورڈ کا نظام اور آئندہ ہونے مقابلوں کی نگرانی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی افغانستان سے روانہ ہوں گے جبکہ راشد خان سمیت چند کھلاڑی بین الاقوامی لیگ کرکٹ کے لیے پہلے ہی ملک سے باہر ہیں، وہ وہیں سے ٹیم کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ میچز کا شیڈول نہیں تبدیل ہوا اور تین، پانچ اور آٹھ ستمبر کو ہی میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ویزہ جاری کر دیا ہے، ہم امید اور دعا کرتے ہیں کہ افغان کرکٹ ٹیم اپنے عوام کی چہروں پر مسکراہٹیں لائے گی...... “زما دا اخلاص نہ ڈکے نیکے حیلے اؤ دعاگانے تاسو سرا دی۔” #AfganistanCricketTeam
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 22, 2021
دوسری جانب پاکستان کے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اتوار کی رات ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ’پاکستان نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ویزہ جاری کر دیا ہے، ہم امید اور دعا کرتے ہیں کہ افغان کرکٹ ٹیم اپنے عوام کی چہروں پر مسکراہٹیں لائے گی......’زما دا اخلاص نہ ڈکے نیکے حیلے اؤ دعاگانے تاسو سرا دی۔‘
![](/sites/default/files/pictures/August/43881/2021/afghan6_0.jpg)