ایئرپورٹ میں داخلے کی بنیادی شرط کورونا ویکسین: السعودیہ
ایئرپورٹ آمد پر توکلنا پر ویکسین یافتہ کا اسٹیٹس دکھانا ہوتا ہے- (فوٹو عاجل)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ایئرپورٹس میں داخلے کی بنیادی شرط کورونا ویکسین ہے- اس کے بغیر کوئی بھی سعودی شہری اور مقیم غیرملکی مملکت کے کسی بھی ایئرپورٹ میں داخل ہونے کا مجاز نہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایک مسافر نے السعودیہ سے دریافت کیا تھا کہ ’آیا سفری پابندی والے ممالک سے مملکت براہ راست آنے پر عائد پابندی اٹھالی گئی ہے؟‘
السعودیہ نے ٹوئٹر کے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر استفسار کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘مسافروں کی سفری کارروائی میں آسانی پیدا کرنے اور حکام بالا کی ہدایات کی پابندی کا تقاضا ہے کہ مملکت کے ایئرپورٹس میں داخل ہونے کی بنیادی شرط کورونا ویکسین یافتہ ہونا ہے- ایئرپورٹ پہنچنے پر توکلنا ایپ کے ذریعے ویکسین یافتہ ثابت کرنا ہوگا۔‘
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں