سعودی عرب نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے مقیم غیر ملکیوں کو مملکت آنے کی اجازت دے دی ہے۔
سفیر پاکستان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ’پابندی والے ممالک جن میں پاکستان شامل ہے سے تعلق رکھنے والے مقیم تارکین جنہوں نے منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکیں لگوائی ہیں سعودی عرب آسکتے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
سفری پابندیوں میں نرمی: کون سے مسافر امارات میں داخل ہوسکتے ہیں؟Node ID: 588601
سفیر پاکستان کے مطابق ’مملکت میں مقیم وہ پاکستانی جو کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لے کر گئے ہیں انہیں واپسی کی اجازت ہوگی‘۔
سعودی وزارت داخلہ نے بھی بیان میں کہا کہ ’کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے مقیم غیرملکی ممنوعہ ممالک سے سعودی عرب واپس آسکتے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کے عہدیدار نے بیان میں کہا کہ’ مملکت نے اس سے قبل مختلف ملکوں سے سعودی عرب آنے پر عارضی پابندی عائد کی تھی‘۔
’یہ پابندی ممنوعہ ممالک سے گزرنے والے ان لوگوں پر بھی تھی جو مملکت آنے سے 14 روز کے اندر ممنوعہ ممالک میں سے کسی ایک ملک گئے ہوں یا وہاں سے گزرے ہوں‘۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ’اب اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ ممنوعہ ممالک سے ایسے مقیم غیرملکی سعودی عرب واپس آسکتے ہیں جو مملکت سے روانگی سے قبل یہاں کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکے ہوں‘۔
The Embassy of Pakistan in Riyadh welcomes the decision of the Govt of the KSA to allow direct travel from Pakistan to KSA, for those having valid Saudi residency permits, and who have received 2 doses of Covid-19 vaccine inside KSA, before their departure from the Kingdom.
— Pakistan Embassy Saudi Arabia (@PakinSaudiArab) August 24, 2021