امریکہ کی جانب سے پاکستان کو عطیہ کی گئیں فائزر ویکسین کی مزید 37 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔
امریکی سفارت خانے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی میں 37 لاکھ خوراکوں پر مشتمل ویکسین کی تیسری کھیپ اسلام آباد پہنچا دی گئی ہے۔
سفارت خانے کے مطابق اس سے قبل امریکہ موڈرنا ویکسین کی 55 لاکھ خوارکیں پاکستان کو عطیہ کر چکا ہے۔
Since the beginning of the COVID-19 pandemic, we have delivered $63 million in COVID-19 assistance through our partnership with the Pakistani government. Together, we will continue to build a world that is safer and more secure against the threat of infectious disease. pic.twitter.com/ktek7YLvSe
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) August 26, 2021