Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ گئے

اٹھارہ قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 162.04 ریال ہوگئی ہے(فوٹو عرب نیوز) 
سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعے کو سونے کے نرخ بڑھے ہیں۔ بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ کے نرخ سعودی عرب کی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہوگئے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونا جمعے کو 216.05 ریال میں فروخت ہوتا رہا ہے۔
21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 189.05 ریال چل رہی ہے جبکہ اٹھارہ قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 162.04 ریال ہوگئی ہے۔ 
سعودی عرب میں اکنامک سونے کے  نرخوں کے حوالے سے یہ  بات سامنے آئی ہے کہ 14 قیراط ایک گرام سونا 126.03 ریال میں دستیاب ہے جبکہ ایک اونس سونے کی قیمت  بڑھ کر 6720 ریال ہوگئی ہے۔
سعودی عرب میں سونے کی گنی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ 1512.37 ریال میں دستیاب ہے۔

شیئر: