Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گولڈ مارکیٹ میں کارکنوں کے لیے پروفیشنل ورک پرمٹ لازمی

 پابندی پر عمل درآمد کے لیے چھ ماہ کی مہلت دی گئی ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود نے گولڈ مارکیٹ میں کام کرنے والوں کے لیے پروفیشنل ورک پرمٹ لازمی قرار دیا ہے۔ اس کے بغیر انہیں گولڈ مارکیٹ میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود نے پابندی لگائی ہے کہ ’سونے اور زیورات کے کاروباری مراکز کے کارکنان کے لیے پروفیشنل ورک پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ اس کے بغیر انہیں گولڈ مارکیٹ کی دکانوں پر کام کی اجازت نہیں ہوگی۔‘ 
 وزیر افرادی قوت نے گولڈ مارکیٹ کے لیے پروفیشنل ورک پرمٹ کے اجرا  کے لیے شرائط بھی جاری کی ہیں۔
جو شرائط جاری کی گئی ہیں ان میں بتایا گیا کہ گولٹڈ مارکیٹ میں کام کرنے والا سعودی شہری ہو۔
ویب سائٹ پر موجود فارم میں ضوابط کے مطابق امیدوار کے پاس پیشہ ورانہ استعداد کی صلاحیت ضروری ہوگی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ امیدوار کا سکیورٹی ریکارڈ صاف ہو جبکہ ورک پرمٹ کا دوارنیہ ایک سال کا ہوگا اور توسیع ہو سکتی ہے۔‘
وزارت افرادی قوت نے بیان میں مزید کہا کہ ’پروفیشنل ورک پرمٹ پابندی لگانے کا مقصد گولڈ مارکیٹ میں ملازمت کے ماحول کو بہتر بنانا اور اس شعبے کے ملازمین کی استعداد بڑھانا ہے۔‘
وزارت کی جانب سے پابندی پر عمل درآمد کے لیے چھ ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔

شیئر: