Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیوالیہ ہونے والی کمپنیوں کے 674 غیرملکی ملازمین کو حقوق دلوا دیے گئے

’جن غیر ملکی ملازمین کو خروج نہائی دلوایا گیا ہے ان میں سے 40 فیصد انڈین اور 20 فیصد پاکستانی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ہیومن ریسورسز نے مشرقی ریجن میں 674 غیرملکی ملازمین کو خروج نہائی دلوا دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ ان کمپنیوں کے ملازمین ہیں جو دیوالیہ ہوچکی ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’جن غیر ملکی ملازمین کے حقوق دلوانے کے بعد انہیں خروج نہائی دیا گیا ہے ان میں سے 40 فیصد انڈین، 20 فیصد پاکستانی،10 فیصد نیپالی، 9 فیصد بنگلہ دیشی اور دیگر ہیں‘۔
’ان ملازمین کو تنخواہ سمیت حقوق نہیں ملے تھے جس پر انہوں نے وزارت ہیومن ریسورسز اور لیبر کورٹ سے رجوع کیا تھا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ کمپنیوں کے اثاثوں میں سے ملازمین کو مجموعی طور پر 20 لاکھ 48 ہزار ریال دلوائے گئے ہیں‘۔
’اسی طرح وزارت نے انسانی بنیادوں پر 49 افراد کا ہروب منسوخ کیا ہے‘۔

شیئر: