Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے پر کتنا جرمانہ

تیز رفتاری پر کم از کم جرمانہ ڈیڑھ سو ریال ہے (فوٹو: محکمہ ٹریفک ٹوئٹر)
محکمہ ٹریفک نے بتایا ہے کہ حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے  کا جرمانہ ڈیڑھ سو ریال سے دو ہزار ریال تک ہے- 
عکاظ اخبار کے مطابق ٹریفک قانون میں بتایا گیا ہے کہ اگر شاہراہ پر انتہائی رفتار فی گھنٹہ 120 کلو میٹر ہوگی تو ایسی صورت میں 10 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ حد سے زیادہ رفتار پر ڈیڑھ سو ریال سے تین سو ریال تک جرمانہ ہوگا اور اگر انتہائی حد سے  20 سے 30 کلو میٹر تک زیادہ رفتار سے گاڑی چلائی گئی تو ایسی صورت میں 300 ریال سے لے کر  500 ریال تک کا جرمانہ ہوگا اور اگر حد سے زیادہ رفتار 30 تا  40 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تو 800 تا ایک ہزار ریال کا جرمانہ ہوگا-
اگر انتہائی حد سے زیادہ 40 تا 50 کلو میٹر رفتار سے گاڑی چلائی تو ایسی صورت میں  1200 سے لے کر 1500 ریال تک کا جرمانہ ہوگا اور اگر مقررہ رفتار سے  50 کلو میٹر زیادہ رفتار سے گاڑی دوڑائی تو ایسی صورت میں کم از کم جرمانہ 1500 اور زیادہ سے زیادہ دو ہزار ریال ہوگا- 
ٹریفک قانون میں بتایا گیا ہے کہ اگر شاہراہ پر مقررہ انتہائی رفتار 140 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو تو ایسی صورت میں خلاف ورزیوں پر جرمانے کا چارٹ یہ ہوگا- 
پانچ تا 10 کلومیٹر تک کم از کم 300 اور زیادہ سے زیادہ پر  500 
10 تا 20 پر کم از کم 800 اور زیادہ سے زیادہ ایک ہزار 
20 تا 30 پر کم از کم 1200 اور زیادہ  سے زیادہ 12 سو ریال 
اور اگر مقررہ حد سے  30 کلو میٹر سے زیادہ فی گھنٹہ  کی رفتار سے گاڑی چلائی تو ایسی صورت میں کم از کم 1500 اور زیادہ سے زیادہ دو ہزار ریال کا جرمانہ ہوگا- 
ٹریفک قانون کی دفعہ  73 میں ہے کہ خلاف ورزی پر کم از کم جرمانہ بھی ریکارڈ پر آتا ہے جبکہ انتہائی جرمانہ وزیر داخلہ کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹیاں لگاتی ہیں- 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: