ریاض..... سعودی حکومت نے اقامہ و محنت حج و عمرہ و زیارة اور ٹرانزٹ کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اصلاح حال اور بلا جرمانہ وطن واپسی، سزاﺅں سے معافی اور ملازمت کے ویزے پر مملکت واپسی کا موقع فراہم کرنے کیلئے 90دن کی مہلت دیدی۔ عملدرآمد یکم رجب 1438ھ مطابق 29مارچ 2017ءسے ہوگا۔ ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے اتوار کو ریاض کے اپنے دفتر سے شاہی مہلت کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیاکہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ”غیر قانونی مقیمین سے پاک وطن “ مہم کی منظوری دیدی۔
تفصیلات پیر کے اردونیوز میں ملاحظہ کریں