Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نشہ آور گولیاں اور قات سمگل کرنے کی کئی کوششیں ناکام 

سعودی عرب میں سرحدی محافظوں کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا ہے کہ جازان اور عسیر ریجنوں میں بری سرحدوں کی گشتی فورس نے 29 ٹن نشہ آور قات اور 490 کلو گرام حشیش کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہیں۔ 
ترجمان کا کہنا ہے کہ جازان، تبوک اور مشرقی ریجن میں سمندری گشتی فورس نے 15 لاکھ 26 ہزار 952 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کئی کوششیں ناکام  بنائی گئی ہیں۔
سرکاری خبار رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کرنل مسفر القرینی نے بتایا کہ سمگلنگ میں ملوث 27 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ان میں بارہ سعودی شہری، 15 سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والے شامل ہیں۔ ان پندرہ میں  8 کا تعلق یمن، چار کا مصر اور تین کا ایتھوپیا سے ہے۔  
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار شدگان اور ضبط شدہ نشہ آور اشیا کے حوالے سے قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔

شیئر: